ہر ایک واردات پہ ہم غور کیا کریں؟
مہنگائی بھی تو دیکھیے، اب چور کیا کریں؟

سو علم جانتے ہیں مگر یہ نہیں پتا
اس کو ہنسانے کے لیے فی الفور کیا کریں؟

سچ کہہ کے کیوں نہ چوم لیں تجھ کان کی لویں
اپنی کہانیوں سے تجھے بور کیا کریں

یہ اور ہی طرح کی امامت کی جنگ ہے
سادات کیا کریں یہاں راٹھور کیا کریں؟

اس میں لپیٹ دیجیے دو روٹیاں ہمیں
اخبارِ ہست و بود کا اب اور کیا کریں؟

اک آگ پیٹ کی ہے اور اک دل کا سوز ہے
کشمیر جل رہا ہو تو لاہور کیا کریں؟

راز احتشام